غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی شہید-139 ڈرون غیرواضح ارادے کے ساتھ کیریئر کی طرف بڑھ رہا تھا اور اس سے امریکی ایف-35 لڑاکا طیاروں نے مار گرایا۔
امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نیوی کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ ابراہم لنکن سے ایف-35 سی لڑاکا طیارے نے اپنا دفاع کرتے ہوئے ایرانی ڈورن مارگرایا اور ایئرکرافٹ کیریئراور وہاں موجود عملے کو محفوظ رکھا۔