سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی میں ایک گھر پر گولا گرنے سے 1 شہری شہید جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
سول آبادی کو نشانہ بنانے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی زبردست جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے۔