لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور 25.3 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جو دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں تیسرا کم ترین اسکور ہے۔
فخر زمان پانچ، معاذ صداقت آٹھ، سعد بیگ پانچ، سلمان علی آغا 9 اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر چلتے بنے۔
شاداب خان 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، وہ ریویو لینا چاہتے تھے تاہم پاکستان کے پاس کوئی ریویو باقی نہیں تھا۔
حسن نواز 17، عرفات منہاس 10، حارث رؤف ایک اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔۔