سینیٹ کا اجلاس: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

2

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف قرارداد پیش کی۔

امیرمقام کی قرارداد میں کہا گیا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا،  بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر جبری قبضے کی مذمت کرتے ہیں، یہ ایوان بھارتی قبضے کو ناجائز قرارد دیتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے چناؤ کے حق کی حمایت کرتا ہے، ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرائے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے۔

بعدازاں ایوان نے کشمیر کے حق میں قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دےدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں