حوثیوں کے سعودی عرب میں ریاض ایئرپورٹ، آرامکو دفتر اور آئل ریفائنری پر حملے: 4 زخمی

1

یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب میں تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کی تنصیبات، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دارالحکومت میں واقع آرامکو کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں آرامکو کے مرکزی دفتر کی عمارت کو منگل کی شب حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی وزارتِ توانائی نے واقعے کی تصدیق کی، تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دو حوثی کروز میزائلوں کو روکنے کے بعد ان کا ملبہ رہائشی علاقوں میں گرا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں دو خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔ سعودی شہری دفاع کے مطابق واقعے میں تقریباً 15 رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں