ٹرمپ کا یوکرین اور روس کے درمیان توانائی کے تنازع پر فوری جنگ بندی کا اعلان

2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں توانائی پر جنگ بندی ہوگئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں اور اس معاملے پر توجہ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسی ریفائنریز پر حملے یک طرفہ طور پر روکنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں زیلنسکی نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے معلوم ہوا ہے جبکیہ یوکرین کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یوکرین اس جنگ بندی پر پہلے ہی تیار تھا اگر روس بھی اس کے لیے تیار ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں