دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

1

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 216 رنز کے تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا ناٹ آؤٹ  32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں چمندو وکرماسِنگھے 29، کمنڈو مینڈس 23، سِنیتھ جایا وردنا 22، داسن شناکا 9، کپتان کوشل مینڈس 9، لہیرو اُڈارا 5  اور ساہان آرکاچگے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمرا نے 3 اور سلمان مرزا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور شاداب خان نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں