لاہور (نیا محاز )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10واں اجلاس ہوا،چار گھنٹے طویل اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی جو 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری کی منظوری،ڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی بھی منظوری دیدی گئی۔
پنجاب کابینہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی منظوری دیدی،بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ڈاکٹرز کے الاؤنس میں اضافے کی بھی منظوری۔ڈاکٹرز کو نائٹ ڈیوٹی پر 7ہزار، ساڑھے 7ہزار اور 8ہزار تک نائٹ الاؤنس ملے گا۔ دور دراز علاقو ں میں تعینات ڈاکٹرز کے لئے روزانہ ایک ہزار روپے پٹرول الاؤنس دینے پر اتفاق ہوگیا۔
کابینہ اجلاس میں ٹی بی ہسپتال سرگودھا، جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور اور مزنگ ہسپتال لاہور کا انتظام منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی،داتا دربار آئی ہسپتال لاہورکا انتظام دوبارہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سپرد کردیا گیا۔
کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی منظوری بھی دیدی،8 ممالک کے اوورسیز پاکستانیوں کوجائیداد کی منتقلی اور دیگر ریونیو سروسز کے لئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی منظوری،چنگ چی او ررکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے پر اتفاق ہوا،سموگ کے خاتمے کے لئے موٹرسائیکل کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول پر بھی اتفاق کیاگیا۔
یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری دیدی گئی،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ماہ میں ہندو میرج ایکٹ بھی منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا-
کابینہ اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے سرکاری گھرکی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا،وزیراعلیٰ اور کابینہ نے الاٹمنٹ میں توسیع کے اختیارات سرنڈر کردیے۔
پہلی مرتبہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز،سی ای او، ڈی ای او او رڈی ڈی ای او کی تعیناتی کے شفاف طریقہ کار کی منظوری دیدی گئی،پنجاب میں تمام محکموں کے لائبریرین (BS-16) کو ماسٹر ڈگری حاصل کرنے پر (BS-17) دینے کی منظوری دیدی گئی۔
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ میں ریلوے کراسنگز کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں مون سون کے دوران اوسط سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں اقدامات کا جائزہ لیاگیا،گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایگزوٹک ایمبریو کی درآمد اور ایمبریو کی مقامی پیداوار کوبریڈنگ سروسز میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
پنجاب اینیمل ہیلتھ (آئیڈنٹی فیکیشن اینڈ ٹریس ایبلٹی) ریگولیشنز 2024کی منظوری ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور کیلئے وائس چانسلرز سرچ کمیٹی کی منظوری، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور میں مزید ڈسپلن متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
بہاولپور کے صادق گڑھ محل کو ”محفوظ قدیم عمارت” قرار دینے کی منظوری،ای پروکیور منٹ اور دیگر امور کے لئے پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5ترامیم کی منظوری ،سب سے کم بڈ دینے والے سے مزید کمی کے لئے بات چیت بھی کی جاسکے گی، پنجاب ڈرگزرولز 2007 میں ترامیم کی بھی منظوری۔
کابینہ نے پیڈمک او رفیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر کی نمائندگی کی منظوری دی،اربن یونٹ، فیڈمک، پیڈمک، ٹیوٹا کے آڈٹ پر اتفاق ہوگیا۔