امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، قطر کی تصدیق

1

یہ بات قطری وزارت خارجہ کے عہدیدار ابراہیم الہاشمی نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتائی۔ اُن کا کہنا تھا کہ مختلف فریقوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ابراہیم الہاشمی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ قطر سمیت خطے کے دیگر شراکت داروں کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی بھاری قیمت پوری دنیا ادا کررہی ہے اس لیے فوری طور پر جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر قابل قبول حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں