اسحاق ڈار سے  برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم

1

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزارت خارجہ میں ملاقا ت کی۔

اسحاق ڈار نے خطے میں تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔

ملاقات میں دونوں فریق نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور بدلتی علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں