بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ کام کے سلسلے میں بالی میں موجود تھیں اور واقعے سے قبل انہوں نے وہاں اپنا قیام مزید چند روز کے لیے بڑھایا تھا۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے کے بعد نصرت بھروچا کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تاحال اداکارہ کو پہنچنے والی چوٹوں کی نوعیت اور ان کی صحت کی موجودہ صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔