خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے میں پنک بسوں کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا، سہیل آفریدی نے خواتین کے لئے پنک بس سروس کا افتتاح کر دیا، جس کا کرایہ 25 فیصد کم رکھا گیا ہے۔
جس کے بعد ابتدا میں خواتین کیلیے 5 پنک بسیں چلائی جائیں گی اور اس میں 12 سال سے زائد عمر لڑکوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
یہ سروس گلبہار اسٹیشن سے کارخانو مارکیٹ تک 21 کلومیٹر تک کوریڈور پر پیر سے جمعہ صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں چلائی جائے گی۔
افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قوم کا پیسہ فضول خرچ نہیں کرینگے، ہم نے تمام منصوبے عوام کے لئے کرنے ہیں اور پھر اُن کے حوالے کردیں گے۔ خواتین کے لئے بس سروس کا کرایہ 25 فیصد کم ہوگا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صدر سے مال روڈ تک بی آر ٹی بس میں سفر کیا، وہاں سے دوسری بس میں سوار ہو کر تقریب کے مقام پر پہنچے۔