حسن رحیم کے کنسرٹ میں خاتون مداح کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

1

حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پرفارم کیا، جہاں انہیں سننے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی کو ایک نوجوان کے کندھوں پر بیٹھ کر موبائل فون سے حسن رحیم کی پرفارمنس ریکارڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس انداز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ متعدد صارفین نے کنسرٹس میں نوجوانوں کے رویوں پر سوال اٹھائے جبکہ بعض نے اس طرح کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں