ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی)کے پانچویں سیزن کی پلیئرز آکشن لسٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیلامی یکم اکتوبر کو دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ہوگی جس میں 23 ممالک کے 200 سے زائد کرکٹرز حصہ لیں گے۔
کھلاڑیوں کو 80 ہزار، 40 ہزار اور 10 ہزار امریکی ڈالر کی بنیادی قیمت کے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے
80 ہزار ڈالر والے سب سے بڑے گروپ میں بابر اعظم کے علاوہ فل سالٹ، ٹام بینٹن، رحمان اللہ گرباز، وانندو ہسارنگا، فاف ڈو پلیسی، لیام لیونگ اسٹون، الزاری جوزف، فخر زمان، نسیم شاہ، معین علی، جونی بیئرسٹو، ایلیکس ہیلز اور کرس ووکس جیسے نام شامل ہیں۔