ارشد ندیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

2

ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزہ 76.69 میٹر دور پھینکا جبکہ دوسری کوشش فاؤل ہوگئی۔ تیسری کوشش میں انہوں نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 80.29 میٹر کی تھرو کی جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔

تاہم ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی کوشش بھی فاؤل ہوگئی جس کے باعث وہ میڈل حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں