ایک انٹرویو کے دوران گوتم گمبھیر نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔
گوتم گمبھیر کے مطابق ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ صلاحیت انہیں خاص بناتی ہے کیونکہ وہ نمبر 6 یا 7 پر بیٹنگ کے ساتھ 10 اوورز بھی کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور میچ پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہاردک نے آئی پی ایل کے بعد زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی، اس لیے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کی صورت میں انہیں میچ پریکٹس کی کمی محسوس ہوسکتی ہے۔ ہاردک کے لیے پہلے کچھ ٹی 20 کرکٹ کھیلنا اور اس کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں آنا مفید ہوسکتا ہے۔
گوتم گمبھیر نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ میں کسی بھی کھلاڑی کا آدھی تیاری کے ساتھ جانا مناسب نہیں، اس لیے ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے پاس مناسب گیم ٹائم اور بہترین ردھم ہونا ضروری ہے۔