خلیج کو بحیرہ احمر اور ہرمز کو باب المندب سے جوڑکر جنگ کا پانسہ بدل دیں گے؛ ایران

2

یہ بات ایرانی خبررساں اداروں فارس اور تسنیم کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے عسکری مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک طریقہ کار پر متفق ہوگئے تھے تاہم امریکیوں نے اس میں رکاوٹ ڈال دی۔

یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کبھی اپنی سابقہ صورتحال پر واپس نہیں آئے گی اور ایران اس کے انتظام و کنٹرول کو مکمل طور پر جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج کو بحیرۂ احمر سے اور آبنائے ہرمز کو باب المندب سے جوڑنے کی ایران کی حکمت عملی میدانِ جنگ کی صورتحال تبدیل کردے گی۔

ایرانی عسکری مشیر نے حوثیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے اہداف اور حکمت عملی ہے اور انہوں نے ہتھیاروں کی تیاری میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں