جنرل اسمبلی اجلاس؛ فلسطینی صدر نے غزہ میں اسرائیلی اور امریکی مظالم کو بے نقاب کردیا

2

فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام، تباہی، فاقہ کشی اور جبری نقل مکانی جاری ہے جبکہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں بھی فلسطینیوں کے خلاف اقدامات میں شدت آگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے مسلسل دوسرے برس بھی فلسطینی صدر محمود عباس  اور دیگر اعلیٰ فلسطینی حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کیا تھا

جس کے باعث وہ نیویارک نہیں پہنچ سکے تاہم فلسطینی صدر محمود عباس کی غیرموجودگی میں ان کاریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں چلایا گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 152 ووٹوں سے قرارداد منظور کرکے محمود عباس کو ویڈیو کے ذریعے خطاب کی اجازت دی تھی جبکہ تین ارکان نے مخالفت کی تھی۔

ریکارڈ شدہ پیگام میں فلسطینی صدر نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی تاریخ کے خطرناک ترین ادوار میں سے ایک سے گزر رہے ہیں اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں زندگی کی بنیادی ضروریات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں