پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر سفیان خان اور حنان شاہد نے گول اسکور کیے، جبکہ تینوں گول دوسرے کوارٹر میں کیے گئے۔
اس کامیابی کے بعد پاکستان گروپ میں 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ ملائیشیا بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سرفہرست ہے۔
پاکستان نےایشین گیمز میں اس سے قبل دو میچز کھیلے ہیں جن میں تھائی لینڈ کو 0-9 سے مات دی تھی اور ازبکستان کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 1-5 رہا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ منتظمین اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے فارورڈ رانا وحید اشرف کو چین کے خلاف میچ کے لیے معطل کردیا تھا تاہم اس اہم کھلاڑی کی معطلی کے باوجود پاکستان نے چین کو شکست دے دی۔