موصولہ اطلاعات کے مطابق گولڈ میڈل کے لیے مینز اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 0-2 سے شکست ہوئی
پہلےمیچ میں امیشن راج چندرن نے ناصر اقبال کو41 منٹ کے مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں ایون یونگ نے سخت مقابلے کے بعد عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو 2-3 سے قابو کیا، یہ مقابلہ 53 منٹ تک جاری رہا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنا کو شکست دی تھی جبکہ ملیشیا نے ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن بھارت کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔