ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے پاکستان چیمپئنز کے باہر ہونے کی تصدیق ہوگئی

1

 پی سی بی کی جانب سے پلیئرز کو این او سی نہ ملنا وجہ بنا،کپتان شاہد آفریدی اور سرفراز احمد نے دبئی جانے سے گریز کیا،البتہ کئی دیگر پلیئرز پہلے ہی وہاں پہنچ گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم اونرز نے نام تبدیل کر کے ایونٹ میں شرکت کا کہا لیکن یہ بات بھی نہیں مانی گئی،گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے 2 بار پاکستان چیمپئنز کے ساتھ مقابلے سے انکار کر دیا تھا، شیکھر دھون اس میں پیش پیش تھے

حالیہ ایونٹ میں شیڈول کے مطابق 10 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہونا تھا،پٹھان برادرز عرفان اور یوسف سمیت ہربھجن سنگھ بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں،یہ ہمیشہ پاکستان مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں،حکام کو خدشہ تھا کہ اگر پاکستانی سابق کرکٹرز کو این او سی مل جاتا اور وہ بھارت کےخلاف مقابلے کیلیے تیارہوتے تو بلو شرٹس ایک بار پھر دستبردار ہو سکتے تھے،غیرضروری تنازع سے بچنے کیلیے اجازت ہی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ بعض بااثر شخصیات نے بھی پی سی بی پر فیصلہ تبدیل کرنے کیلیے زور ڈالا لیکن انھیں کامیابی نہ مل سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں