’کبھی میں کبھی تم‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ہانیہ عامر کے مداحوں کی تعداد پاکستان کے علاوہ سرحد پار بھی موجود ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں۔ اس سے قبل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا کے کردار نے ان کی مقبولیت کو مزید بڑھایا اور انہیں کامیابی کی نئی منزلوں تک پہنچایا
اداکاری کے ساتھ ساتھ ہانیہ نے گزشتہ برسوں میں فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے بھی اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ ان کی منفرد ایکسیسریز، سادہ مگر پرکشش لباس اور خاص طور پر ان کا ’پکسی کٹ‘ ہیئر اسٹائل مداحوں کی توجہ حاصل کرتا رہا ہے۔
ہانیہ کی شخصیت میں ٹیٹوز بھی ایک نمایاں پہلو ہیں۔ وہ اکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں ان کے مختلف ٹیٹوز بھی دکھائی دیتے ہیں۔ حالیہ تصاویر میں ان کے بائیں بازو پر کلائی سے کچھ اوپر بنا عربی ٹیٹو خاص طور پر نمایاں ہوا۔