ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج فارس کے ساحلی شہر بندر عباس میں کے علاقے میں واقع ایک 8 منزلہ رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا۔
یہ دھماکے عمارت کے 2 فلورز میں ہوئے جس میں اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ درجنوں گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔
ایرانی حکام نے بتایا کہ تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔
اسی طرح ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں بھی ایک اور دھماکا ہوا ہے جس میں چار ہلاکتوں اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حکام کے مطابق اس واقعے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم اس کی نوعیت ابتدائی طور پر حادثاتی معلوم ہوتی ہے۔
یہ دونوں دھماکے اس وقت ہوئے جب اسرائیل اور امریکا نے جوہری معاہدے کی میز پر آنے کے لیے ایران کو بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔