عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ یہ آپریشن یکم ستمبر بروز منگل کو کیا گیا تھا
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے بحری جہازوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ایرانی ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا اور اینٹی شپ کروز میزائلوں کو بھی ناکارہ بنایا۔
امریکی حکام نے مزید کہا کہ فوجی کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز کے اطراف تقریباً 60 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں فضائی دفاعی نظام، ریڈار، بحری تنصیبات، بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت اور مواصلاتی مراکز شامل تھے۔