افغانستان؛ بم دھماکے میں طالبان حکومت کے میئر اپنے گارڈ سمیت جاں بحق

1

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حبیب الرحمٰن منصور اس وقت دھماکے کا نشانہ بنے جب وہ اپنی گاڑی میں موجود تھے تاہم دھماکے کی نوعیت یا حملہ کرنے والوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دھماکا بدخشاں کے شہر فیض آباد کے میونسپل دفتر کے قریب ہوا۔ جب میئر اپنے دفتر سے سرکاری گاڑی میں گارڈز کے ہمراہ نکل رہے تھے۔ گاڑی اچانک ہونے والے دھماکے میں تباہ ہوگئی۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑی کو مقناطیسی دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم آزادانہ طور پر مکمل تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے آیا ہے۔دوسری جانب تاحال پنجشیر میں حکمرانی قائم رکھنے والی طالبان مخالف مزاحمتی گروپ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد کے میئر کو طالبان انتظامیہ سے وابستگی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں