اسرائیلی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی درخواست پر ایران کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کو ایک موقع دیا ہے۔ تاہم، مذاکرات کے لیے زیادہ طویل وقت نہیں دیں گے
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں امریکا فوری طور پر وسیع پیمانے کے ملٹری آپریشن کی طرف لوٹ جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ثالثوں کی مذاکرات کی درخواست پر جمعے کے روز ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا