ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے اعلان کیا کہ یوکرین کے غیرذمہ دارانہ اقدام کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرحدی خودمختاری کے دفاع کے اپنے قانونی حق کو بدستور برقرار رکھے گا اور کسی بھی مقام سے ایران کی سرزمین پر حملہ ہوگا اس سے فوجی ہدف کے لیے جائز تصور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی افواج نے روسی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا ہے اور بحیرہ کیسپیئن میں ایران کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی۔
ایران میں یوکرین کے سفارت خانے میں تعینات ناظم الامور سے ایرانی وزارت خارجہ نے احتجاج کیا تھا اور اس اقدام کو دشمنی پر مبنی اور مجرمانہ قرار دیا تھا۔