0

16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کتنے روپے فی لٹر کمی کا امکان، آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے خوشخبری سنا دی

کراچی(نیا محاز )آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے 16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی نوید سنا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کاکہنا ہے کہ 16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9روپے فی لٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے،او ایم سیز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے لیٹر کمی کا تخمینہ ہے،حتمی قیمت کا اندازہ 13اور14جون کی عالمی قیمت کے تحت اوگرا کرے گا۔

یادرہے کہ 17 جون کو عیدقرباں ہے جبکہ 16 تاریخ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں