امریکا اور اسرائیل کی دھمکی کے بعد ایران کے 2 جزیرے اور ایک شہر دھماکوں سے لرز اُٹھا

1

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر حملوں کی دھمکی کے بعد تین مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق آبنائے ہرمز میں واقع قشم جزیرے پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

دھماکے کی نوعیت اور اسباب فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے تاہم گورنر کے دفتر نے بتایا ہے کہ دھماکا امریکی گولہ گرنے کے باعث ہوا۔

ایرانی حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ قشم جزیرہ آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایران کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جہاں ایرانی بحریہ اور پاسداران انقلاب کی اہم تنصیبات موجود ہیں۔

ادھر ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جزیرہ کیش پر بھی پانی اور بجلی کی ایک تنصیب کے قریب ایک گولہ پھٹ گیا ہے

دوسری جانب ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بھی دعویٰ کیا کہ صوبہ خوزستان کے شہر اندیمشک میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں