ایران امریکا کشیدگی کم کروانے کیلیے وزیراعظم متحرک، ایرانی صدر اور امیر قطر سے رابطے

1

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کروانے کیلیے ایک بار پھر کردار ادا کرنا شروع کردیا جس کے تحت انہوں نے ایرانی صدر اور امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطے کیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر سے گفتگو میں اسلام آباد مفاہمی یادداشت، وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے گفتگو میں خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  امن و استحکام کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ایران اور دیگر تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل و بردباری کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو گزشتہ چند ماہ کے دوران امن کے لیے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں