ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران میں موجود حماس کی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ محمد درویش سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمارا امریکا کے ساتھ امن نہیں ہے اور ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ضرورت پڑنے پر مسلمانوں اور مزاحمتی محاذ کی مدد جاری رکھے گا، اگر ضرورت پڑی تو میزائلوں کے ساتھ اور اگر سیاسی دباؤ درکار ہوا تو مذاکرات کے ذریعے دباؤ ڈال کر تعاون کریں گے۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کی سربراہی کرنے والے باقر قالیباف نے زور دیا کہ صرف مذاکرات برائے مذاکرات سے بچنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات اس وقت معطل ہو گئے جب مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے ایک دن پہلے اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ضلع ضاحیہ پر حملے کیے۔