امریکی ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

1


بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون کے معاہدے کے لیے برینٹ کروڈ 52 سینٹ اضافے کے بعد 111.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ جولائی کے معاہدے کی قیمت 104.84 ڈالر فی بیرل رہی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 57 سینٹ اضافے کے بعد 100.50 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اس سے قبل بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جو مسلسل سات دن تک بڑھتی رہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے اس کی بندرگاہوں تک بحری آمد و رفت کو محدود کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس ممکنہ اقدام سے عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ جاری ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اور ناکہ بندی مزید سخت کی گئی تو اس کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، جس سے مختلف ممالک کی معیشتیں متاثر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں