ایران جنگ میں عوام کو مزید پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا رہے گا؛ صدر ٹرمپ

1

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کو تھوڑے عرصے کے لیے پیٹرول کی زیادہ قیمتیں ادا کرنا ہوں گی تاہم بدلے میں انھیں ایک ایسا ایران ملے گا جو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی امریکی شہروں یا پورے مشرق وسطیٰ کو خطرے میں ڈال سکے گا۔

صدر ٹرمپ نے مستقل جنگ بندی کے لیے ایران کو دی گئی تازہ پیشکش پر ردعمل کے حوالے سے کوئی حتمی ٹائم لائن دینے سے بھی گریز کیا اور صحافیوں سے کہا کہ مجھے جلدی میں نہ ڈالیں۔

انھوں نے ماضی کی امریکی جنگوں جیسے کیوبا وغیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے کہیں زیادہ طویل رہی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے اندرونی اختلافات اسے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں متحدہ مؤقف اختیار کرنے سے روک رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں