0

9 مئی مقدمات: ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ و دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور(نیا محاز ) انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 4مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی، عدالت نے ضمانتوں پر مزید توسیع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں