0

اداکارہ مہر بانو کا انکشاف: شوبز انڈسٹری میں ہراسانی عام، بڑے اداکاروں سے بدبو آتی ہے

لاہور (نیا محاذ): معروف پاکستانی اداکارہ اور رقاصہ مہر بانو نے شوبز انڈسٹری کے سیاہ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرد و خواتین دونوں کو ہراسانی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مہر بانو نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ہر انڈسٹری کی طرح شوبز میں بھی طاقتور افراد کمزور فنکاروں پر دباؤ ڈالتے ہیں، اور کئی بار کام دلوانے کے بدلے میں نامناسب مطالبات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت چہروں اور دلکش شخصیات کی وجہ سے نوجوان فنکاروں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہراسانی کا مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں، بلکہ لڑکوں کو بھی اسی قسم کے رویے کا سامنا ہوتا ہے، اس لیے اس موضوع پر کھل کر بات ہونی چاہیے تاکہ خاموشی کا خاتمہ ہو سکے۔
اپنے کرداروں کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو کا کہنا تھا کہ وہ ڈراموں میں معصوم لڑکی کے بجائے پُراعتماد اور خود مختار کردار ادا کرنا پسند کرتی ہیں کیونکہ یہ ان کی اصل شخصیت سے قریب تر ہوتے ہیں۔
دلچسپ اور چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے کئی بڑے اداکاروں کے جسم سے بدبو آتی ہے جس سے ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم پیشہ ورانہ تقاضے نبھانے کے لیے انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں