ماسکو (نیا محاذ) – روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات میں جو بہتری آ رہی ہے، اس کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ پریس کانفرنس میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ابتدائی پیشرفت ہو چکی ہے اور اس کے پیچھے صدر ٹرمپ کی کوششیں ہیں۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ
“ہم صدر ٹرمپ کی کاوشوں کے شکر گزار ہیں، کیونکہ ان کی وجہ سے روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کچھ حد تک بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔”
پیوٹن نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات کے خواہشمند ہیں، لیکن اس ملاقات کے لیے “انتہائی محتاط اور سنجیدہ تیاری” کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ تمام معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہوا، مگر سفارتی میدان میں ابتدائی اقدامات کیے جا چکے ہیں، اور مستقبل میں ان تعلقات میں مزید بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔
