0

روسی ردعمل: ڈرون حملوں کے بعد مدار میں 102 سیٹلائٹس تعینات کرنے کا اعلان

نیا محاذ
ماسکو: یوکرین کی جانب سے مسلسل ڈرون حملوں کے بعد روس نے اپنے خلائی منصوبے کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے 100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
روسی خلائی ادارے “روس کاسموس” کے سربراہ دیمتری بیکانوف کے مطابق یہ سیٹلائٹس بغیر پائلٹ کے فضائی نظام (UAS) پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے مدار میں بھیجے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 102 سیٹلائٹس اور ایک اضافی اسپیس کرافٹ نصب کیا جائے گا تاکہ یوکرین کی جانب سے ڈرون حملوں کا بروقت جواب دیا جا سکے۔
دیمتری بیکانوف نے مزید کہا کہ یہ اقدام روس کے بڑھتے ہوئے خلائی عزائم کا حصہ ہے، جو صرف دفاعی مقاصد کے لیے نہیں بلکہ کمیونیکیشن، ریموٹ مانیٹرنگ اور دیگر تکنیکی شعبوں میں بھی مؤثر کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں یوکرینی ڈرونز نے روسی حدود میں ڈھائی ہزار میل تک گھس کر روسی طیاروں کو نشانہ بنایا تھا، جسے بعض ماہرین نے “روس کا پرل ہاربر لمحہ” قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں