لاہور (نیا محاذ) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کو پاکستان نے محض 3 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں عبور کر لیا۔ پاکستان کی فتح کے ہیرو محمد حارث رہے جنہوں نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے 45، حسن نواز نے 26 جبکہ کپتان سلمان آغا 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ صاحبزادہ فرحان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے 2 اور تنظیم حسن ثاقب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ:
اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ نمایاں بلے بازوں میں:
پرویز حسین: 66 رنز (34 گیندوں پر)
تنزید حسن: 42 رنز
توحید ہریدوئے: 25 رنز
لٹن داس: 22 رنز
دیگر بلے بازوں میں شمیم حسین 15، جاکر علی 15 ناٹ آؤٹ، اور مہدی حسن مرزا صرف 1 رن بنا سکے۔
پاکستان کی باؤلنگ:
حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں
فہیم اشرف اور شاداب خان کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی
پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ تینوں میچز جیت کر سیریز 0-3 سے کلین سویپ کر لی۔
