کراچی (نیا محاذ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے زیورات کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے وقتی ریلیف سامنے آیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق:
24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے پر آ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے:
فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 3288 ڈالر پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔
سونے کی قیمتوں میں یہ کمی ممکنہ طور پر عالمی سطح پر معاشی دباؤ اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آئی ہے۔
