0

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو فی الفور روکا جائے۔
سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا غیر قانونی محاصرہ ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اس غیر انسانی اقدام کو فوری طور پر ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے اب تک ہزاروں معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
عاصم افتخار نے غزہ میں انسانی المیے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ لاکھوں فلسطینی فاقہ کشی اور بدترین افلاس کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ امداد نہ ملنے کے باعث اسپتالوں میں بھی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
پاکستانی مندوب نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حق دیا جائے اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ذرائع: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں