0

ہانیہ عامر: نئے پروجیکٹ کے انتخاب میں الجھن رہتی ہے، مداحوں کی توقعات کا دباؤ محسوس کرتی ہوں

کراچی: (نیا محاذ) پاکستان کی مشہور و خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی نئے پروجیکٹ کے انتخاب سے قبل شدید الجھن کا شکار رہتی ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ
“میں نے اپنے مداحوں کے دلوں میں جو مقام بنایا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ میں وہ کھو بیٹھوں، اسی لیے ہر پروجیکٹ کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔”
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، جس کی سکرپٹ پڑھنے کا عمل جاری ہے، اور مداحوں کو جلد ہی ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔
ہانیہ عامر نے آخر میں اپنے تمام مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
“مداحوں کی محبت ہی میری اصل طاقت ہے۔”
اداکارہ کا یہ بیان ان کے پروفیشنل رویے اور اپنے فن سے سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے، جو انہیں پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کرواتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں