کیلیفورنیا: (نیا محاذ) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل اپنی سرچ انجن کی مرکزی ویب سائٹ پر ایک بڑا تبدیلی لے کر آ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جلد ہی گوگل سرچ ہوم پیج سے معروف ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کا بٹن ہٹا کر اس کی جگہ ’اے آئی موڈ‘ کا نیا بٹن شامل کیا جائے گا۔
یہ نیا ’اے آئی موڈ‘ صارفین کو گوگل کی جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پلیٹ فارم ’جیمنائی‘ کے تحت سرچ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس موڈ میں صارفین AI کی مدد سے بہتر اور تیز تر نتائج حاصل کر سکیں گے۔
امریکی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق گوگل نے پہلے ہی محدود تعداد میں صارفین کو ’اے آئی موڈ‘ کی آزمائش کی اجازت دی ہے، جبکہ کمپنی کی جانب سے ابھی اس تبدیلی کا باقاعدہ اعلان نہیں ہوا ہے۔ توقع ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
