لاہور: (نیا محاذ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی سکول 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں میں چلے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے، اور 28 مئی سے پہلے تمام تعلیمی ادارے محدود اوقات میں ہی کلاسز کا انعقاد کریں گے۔
یہ فیصلہ طلباء کی صحت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے دوران تعلیمی سرگرمیاں موثر طریقے سے جاری رہ سکیں۔
