0

پاکستان نے گولڈن ٹیمپل حملے کے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: (نیا محاذ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ان الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل سکھ برادری کا انتہائی مقدس مقام ہے اور پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا ایک قابل فخر محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا مقصد صرف اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خود عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کا ریکارڈ رکھتا ہے، جب کہ پاکستان میں بھی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب مختلف مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف سکھ برادری کے حقوق کا احترام کرتا ہے بلکہ ہر سال ہزاروں سکھ یاتریوں کو کرتارپور راہداری کے ذریعے بغیر ویزہ کے گوردوارہ دربار صاحب تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں