0

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار، وکلا کی غیر موجودگی پر اعتراض

راولپنڈی: (نیا محاذ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے دوران پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہوں نے دیگر تفتیشی افسران کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی۔ ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم، انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب بھی شامل تھے۔
جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے سیل سے بلایا گیا، لیکن انہوں نے وکلا کی غیر موجودگی کی بنیاد پر ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں