0

حمزہ علی عباسی کا انکشاف: “تحریک انصاف کا حصہ رہا، مگر سیاست کی کبھی خواہش نہیں تھی”

کراچی: (نیا محاذ) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ ضرور رہے، لیکن انہوں نے سیاست کو کبھی بھی بطور کیریئر اپنانے کا ارادہ نہیں کیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایک تحریک کا حصہ تھے، مگر جب عمران خان نے انہیں پی ٹی آئی کا ثقافتی سیکرٹری مقرر کیا تو انہوں نے فوری طور پر انکار کر دیا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو صاف الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ وہ مستقبل میں سیاست میں قدم نہیں رکھنا چاہتے۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات بظاہر بہتر ہیں لیکن ان میں بگاڑ بھی پیدا ہو سکتا ہے، اس لیے حالات کی بہتری کے لیے پوری قوم کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اتحاد اور اتفاق ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں