0

عرب لیگ کا دو ٹوک مؤقف: فلسطینیوں کی نقل مکانی ناقابل قبول، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

دوحہ: (نیا محاذ) عرب لیگ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی غزہ سے جبری نقل مکانی کا کوئی منصوبہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ دوحہ میں جاری اہم اجلاس کے بعد اعلامیہ میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ عرب لیگ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ معصوم فلسطینی شہریوں کے قتل عام کو رکوانے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔
عرب رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد اور پائیدار حل صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ عرب لیگ نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ کوئی بھی تجویز یا حل قابل قبول نہیں ہوگا۔
اعلامیہ میں شام اور لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں