0

اسلام آباد میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی، APRNS کی جانب سے مٹھائی تقسیم

اسلام آباد: (نیا محاذ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS) کی جانب سے بھارت کے ساتھ جنگ میں فتح کی خوشی میں اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی کی قیادت APRNS کے بانی صدر جی ایم جٹ اور جنرل سیکرٹری قسور روحانی نے کی۔ شرکاء نے زیرو پوائنٹ PID کے سامنے جمع ہو کر پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور ملکی سلامتی کے تحفظ پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر خوشی کے اظہار کے لیے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، جبکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم جٹ، قسور روحانی، سید نجف شیرازی، رضا اللہ خان، رانا کوثر، نسیم نون، وقار عمران، سید خالد حسین، زاہد باجوہ، طاہر بٹ، عبدالسلام بھاٹھ، نعیم روحانی، سید ریاض نظامی، صابر بلوچ، تنویر میکن اور دیگر مقررین نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازشیں اور جارحیت ہماری قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اور آج پوری قوم اپنی مسلح افواج کو سیلوٹ پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن عزیز کا دفاع بہادری سے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں