دبئی (نیا محاذ):
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹیموں کی سالانہ عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو خوشخبری ملی ہے۔
رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا بدستور ویمنز کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنی ہوئی ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے 9ویں سے 8ویں پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے، جو کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی علامت ہے۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پیشرفت حوصلہ افزا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری کے امکانات کو تقویت دیتی ہے۔
