(نیا محاذ)ریاض: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں۔
ٹرمپ نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہ ہوگا؟” انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے دورِ حکومت میں امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرانے میں کامیابی حاصل کی، جو دونوں ملکوں کے لیے ایک تاریخی پیش رفت تھی۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر جنگ ہوتی تو اس میں لاکھوں جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔ انہوں نے پاک بھارت قیادت کو ذہین اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دونوں ملکوں کو کہا کہ نیوکلیئر میزائلوں کے بجائے تجارت پر توجہ دیں اور جھگڑے ختم کریں۔
ٹرمپ نے سینیٹر مارکو روبیو کی کوششوں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے بقول ان کے، جنگ بندی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔
